لاہور:پاکستانی فلم اسٹار میرا کو بھارت میں ہونے والے دہلی فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے ویزہ مل گیا۔
پاکستانی اداکارہ میرا اپنی فلم ’ہوٹل‘کی اسکریننگ کے لئے بھارت جارہی ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ ان کو مثبت رسپانس ملے گا۔
’ نظر‘ فلم سے بھارت میں اپنی فلمی کیرئر کا آغاز کرنے والی اداکرہ پرامید ہیں کہ اس دورے سے انکے بالی وڈ میں دوبارہ جلوہ گرہونے کے روشن امکانات ہیں اوراس سلسلے میں ان کی مہیش بٹ سمیت دیگر فلم سازوں سے گفت و شنید جاری ہے۔
میرا کے مطابق انہیں بالی وڈ سے متعدد بار فلموں کی آفر ہوئی لیکن وہ اپنی سماجی مصروفیات کے باعث فلموں کو ٹائم نہیں دے پارہیں تھیں۔
میرا نے بھارت میں اپنے فلمی کیرئر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم نظر سے کیا تھا جس میں ان کے مدمقابل اشمت پٹیل اداکاری کررہے تھے۔ میرا نے کل تین بھارتی فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔