میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015 کا آغاز کل سے ہورہا ہے

کراچی :میٹرک کے سالانہ امتحانات2015 کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔

امتحانات میں مجموعی طور پر تین لاکھ پچیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے، ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق سائنس گروپ میں 278210،جنرل گروپ میں33096 امیدوار شریک ہوں گے ۔

پرائیوٹ امیدواروں کی تعداد14527ہے، امتحانات کیلئے چار سو تیرہ امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، طلبہ کیلئے دو سو تئیس اور طالبات کیلئے ایک سو نوے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں117امتحانی حساس قرار دیئے گئے ہیں امتحانات سات اپریل سے شروع ہوں گے جو بائیس اپریل کو اختتام ہوں گے۔

نقل کی روک تھام کیلئے بتیس ویجلنس ٹیمین تشکیل دی گئی ہیں، لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے کے الیکٹرک کو خط ارسال کردیا ہے۔

سینٹرل جیل کراچی میں ایک امتحانی مراکز بنایا گیاجہاں63قیدی امیدوار امتحانات میں شریک ہوں گے۔

Comments

2 پر “میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015 کا آغاز کل سے ہورہا ہے” جوابات