وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے قومی سلامتی پالیسی آخری مراحل میں ہے، پالیسی دہشت گردی اور قومی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگی۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی آخری مراحل میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے عناصر سیکٹریٹ اور اسٹریٹجک پر مشتمل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیکٹا ہمارا انسداد دہشت گردی کا واحد ادارہ ہوگا، جس کے زیر اہتمام انٹیلی جنس شیئرنگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا۔
چوہدری نثار کا پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کو کئی بار کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ حملے پاک امریکہ تعلقات خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے ایک بار پھر مزاکرات کا آغاز کیا ہے۔