‘نئے سال کی پہلی فلم’گڈ مارننگ کراچی

پاکستانی فلم’گڈ مارننگ کراچی‘نئے سال کے آغاز پرریلیز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

نوے منٹ دورانیے کی یہ فلم ایک غریب لڑکی کی ماڈل بننے کی خواہش اورجدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس کی ماں اس کی شادی کرنا چاہتی ہے لیکن’رفینا‘کی آنکھوں میں تو ایک بڑی اور نامور ماڈل بننے کے خواب سجے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے فلم میں رفینا کا کردار ادا کیا ہے جو کہ’زندہ بھاگ‘ کے بعد ان کی دوسری پاکستانی فلم ہے، فلم کی ہدایت کارصبیحہ ثمر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سویرا ندیم، صبا حمید، فرحان علی آغا، خالد ملک اور دیگرشامل ہیں۔

فلم کی ہدایتکار صبیحہ ثمر ہیں جو کہ اس سے قبل ’خاموش پانی(2003) جیسی شاہکار فلم بھی بناچکی ہیں۔