نائن زیرو سے گرفتار نادرشاہ اور فیصل موٹا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے جسمانی و عدالتی ریمانڈ میں تو سیع کردی۔

نائن زیرو سےگرفتار نادرشاہ اور فیصل موٹا کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم فرحان اور نعیم کے ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

دہشت گردی کے الزام میں گرفتار چار ملزم نادرشاہ، فیصل موٹا، نعیم اور فرحان شبیر کو انسدادِ ہشتگردی کی عدالت خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ناجائز اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے کے الزام میں ملزم نادرشاہ اور فیصل کو جوڈیشل ریماڈ پر جیل بھیج دیا گیا، دہشت گردی کی وارداتوں کی ملوث گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا تھا۔

عدالت نے سانحہ بارہ مئی کے مرکزی ملزم نعیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ مئی تک توسیع کردی جبکہ پولیس کانسٹیبل احسان کے قتل میں گرفتار ملزم فرحان شبیر کے ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے سولہ مئی تک پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے الفلاح تھانے کی حدود میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل احسان کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم فرحان شبیر عرف ملا کو 16 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، اسی عدالت نے 12 مئی کے اہم ملزم نعیم عرف گڈو کو 14 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 12 مئی 2007 کو ماڈل کالونی کے علاقے میں فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے دو کارکنوں کو قتل کیا تھا جبکہ ملزمان فیصل محمود عرف موٹا ،اور نادر شاہ کے عدالتی ریمانڈ میں 16 مئی تک اور ملزمان توصف اور رضوان کے عدالتی ریمانڈ میں 14 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔