اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی، ب فارم) کے اجرا کی پالیسی سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔
ترجمان نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے ’فارم ب‘ کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بچےکی عمر کی حد مقرر ہے جسے ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں اس متعلق سوشل میڈیاپرب فارم سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ نادرا کی طرف سے جاری کردہ فارم ب 18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اسے بچوں کے پاسپورٹ ، اسکول میں داخلے یا بیرون ممالک سفر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بیان میں نادرا نے واضح کیا تھا کہ ’فارم ب‘ کے حصول کے لیے کسی طرح کی کوئی ڈیڈ لائن بھی مقرر نہیں کی گئی۔