ناسا نے خلائی جہاز سے پلوٹو کی پہلی تصاویر جاری کردیں

واشنگٹن : امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی جہاز نیو ہورائزنز سے حاصل ہونے والی پلوٹو کی پہلی تصاویر جاری کردیں۔

نظام شمسی کے سیارے پلوٹو کا سراغ لگانے والا خلائی جہاز نیوہورائزنز ساڑھے نو برس میں پانچ ارب کلومیٹر کا سفر طے کرکے پلوٹو تک پہنچا، نیو ہورائزنز نے سیارے کی تفصیلی تصاویر کھینچیں اور اس کے بارے میں دیگر سائنسی معلومات اکٹھی کیں۔

نیوہورائزنز منگل کو پلوٹو کے قریب سے گزرا تھا اس وقت اس کا پلوٹو سے فاصلہ بارہ ہزار پانچ سوکلومیٹر تھا۔

پلوٹو کی نئی تصویر کے مطابق قریب سے لی گئی تصویرسے اندازہ ہوتا ہے کہ اس پر چار سے چھ میل ایک شگاف ہے، جو اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ وہاں پہاڑی سلسلہ متحرک ہے۔


Chat Conversation End