نامعلوم افراد کے ہاتھوں جلایاگیا طالبعلم حارث اسپتال میں دم توڑگیا

کراچی: ڈیڑھ ماہ پہلے نامعلوم افرادکےہاتھوں جلایاگیا طالبعلم حارث اسپتال میں دم توڑگیا۔

ڈیڑھ ماہ تک اسپتال کے بستر پر زندگی و موت کی جنگ لڑتا طالب علم حارث دم توڑ گیا، نجی یونیورسٹی کے طالب علم حارث جاوید کو انیس فروری کی شام نا معلوم ملزمان نےڈیفنس کے قریب آگ لگا کر چھوڑدیا تھا۔

 نیم مردہ حالت میں کچرا کنڈی سے ملنے والے حارث کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھا۔

 ذرائع کے مطابق حارث جاوید کو مبینہ طور پر سولہ فروری کو اغوا کیا گیا تھا،کیس کی تفتیش میں کئی متضاد پہلوسامنے آئےتھے۔

 پولیس کو دئے گئے حارث کے بیان اورذرائع سے ملنے والی معلومات میں تضاد کے باعث کیس الجھ گیا تھا، پولیس ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود کیس کو حل نہ کرسکی۔