لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر معین خان میں ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں ورلڈ کپ کےلئے نوید اکرم چیمہ کو چیف ڈی مشن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ کو یہ ذمہ داری حکومت پنجاب کے دباو پر سونپی گئی ہے ،صوبائی حکومت نے نوید اکرم چیمہ کو این او سی اور پی سی بی نے تقرری کا خط بھی جاری کردیا ہے جبکہ معین خان ٹیم کے ساتھ مینجر کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھے گے۔
نوید اکرم چیمہ کی تقرری کی خبر جہاں معین خان کے لئے پریشانی کا باعث ہے وہیں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھی بے چینی پائی جارہی ہے، نوید اکرم چیمہ ٹیم کے ڈسپلن کے حوالے سے کافی سخت ہیں جس وجہ سے کھلاڑی پریشان ہیں۔