کراچی: دستگیر میں نہاری کے ہوٹل پر سیاسی گرما گرمی، عزیزآباد میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان آمنےسامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیز آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ ایک سو چھیالیس کے امیدوار عمران اسماعیل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نہاری کھانے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں آئے تو ان کے پیچھے پیچھے ایم کیو ایم کے کارکنان بھی پہنچ گئے۔
دونوں جماعتوں کے کارکنان نے اپنے قائدین کے حق میں خوب نعرے بازی کی، اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی، اسماعیل ہارون اور دیگر رہنما بھی ہوٹل باہر موجود تھے،
نوجوانوں نے عمران اسماعیل کے قافلے پر مبینہ طورپرانڈے پھینکے اور پی ٹی آئی کیخلاف نعرے لگائے،مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا، تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو نہاری کھائے بغیر ہی عجلت میں جانا پڑا۔