راولپنڈی: وادیِ تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکی بڑے پیمانے پر کاروائی کے دوران تین خودکش بمباروں سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادیِ تیراہ میں پاک فضائیہ نے جمعرات کی صبح کاروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔
کاروائی میں بیس دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں تین دہشت گرد خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں بڑے پیمانے پراسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں آپریشن ضربِ عضب 15 جون 2014 کو شروع کیا گیا تھا اور پاک فوج اس میں بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔