ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلا میچ بہت اہم ہے، حارث سہیل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حارث سہیل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے اپنے آپ سے وابستہ توقعات پوری کرنے کے لئے سخت محنت کر رہاہوں بھارت کے خلاف پہلا میچ اہم ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر حارث سہیل نے کہا کہ یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، میگا ایونٹ کے لئے اب پہلے سے زیادہ محنت کرہا ہوں۔

حارث سہیل نے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،بطور بیٹسمین کبھی یہ نہیں سوچا کہ اوپر کے نمبروں پر ہی کھیلنا ہے، آل راؤنڈر کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کافی اہم ہے، کوشش ہوگی نہ صرف اچھا پرفارم کروں بلکہ میچ کو فنش بھی کروں ۔