وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے پر پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی کشتی پکڑی گئی تو بھارت کو ہمیں آگاہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام معاہدوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانہ اور بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو دو ملکوں کے تعلقات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔