وزیراعظم سے ایس پی ڈی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمدنوازشریف سے اسٹریٹیجک پلانزڈویژن کے نئے تعینات ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کے نیوکلیئر،میزائل اورخلاء سے متعلق پروگرامز پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے ایس پی ڈی کی جانب سے نیوکلیئر سکیورٹی کے تحفظ سے متعلق کئے گئے اقدامات کوسراہا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ اسٹریٹیجک پلانزڈویژن ملک کےدفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کرداراداکررہا ہے۔

ڈی جی،لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے وزیراعظم کویقین دہانی کرائی کہ وہ اس اہم فریضہ کی انجام دہی میں اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی،اسٹریٹجک ڈویژن کی قیادت میں قومی زندگی کایہ اہم شعبہ اپنی پیش رفت جاری رکھے گا۔