وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کشش کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلات کو فروغ دے رہی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف سے چینی کمپنی کے وفد نے یافو کیوکی قیادت میں وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت توانائی ،انفراسٹکچرکے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھر پور مواقع فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوام دوست پالیسیاں رکھتی ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ دیگر ممالک سمیت چین پاکستان میں سر مایہ کاری کو فروغ دیں، چینی کمپنی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو بتایا کہ اگلے دو سالوں میں ان کی کمپنی توانائی اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی تین سو میگاواٹ کے دو کول پاور پلانٹ تعمیر کرے گا، وزیراعظم نے چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت انہیں سرمایہ کاری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔