وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد / ماسکو : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو میں ملکی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد پر تبالہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے بڑی قربانیاں دے رہی ہے، ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قبانیاں دے رہی ہیں۔ حکومت اور سیکورٹی ادارے مل کر اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قابو پائیں گے۔