وفاق المدارس کی جانب سے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم

اسلام آباد: وفاق المدارس کے علماء کا اجلاس ہو ا جس میں حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے سدِ باب کے لئے اٹھائے گئے اقداتمات کا خیر مقدم کیا گیا۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان،عبدالغفورحیدری، قاری حنیف جالندھری اور مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف کئے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا

میڈیا کو اجلاس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت اورمتعلقہ اداروں کےساتھ ہیں۔

حنیف جالندھری نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مدارس رجسٹریشن نہیں کراتے، انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن نہ ہونا حکومت کی غلطی ہے،متعلقہ دفاتر میں ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں۔۔

حنیف جالندھری نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اُن حکام کے خلاف کارروائی کریں جو مدارس کی رجسٹریشن نہیں کر رہے۔اجلاس میں دینی مدارس سے متعلق لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “وفاق المدارس کی جانب سے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم”