وہاڑی: دن دہاڑے تھانہ صدر کے سامنے ڈکیتی کی واردات تین نا معلوم مسلح ڈاکو مقامی زرگر سے 30لاکھ روپے کیش اور تقریبا 15تولہ کے طلائی زیورات لو ٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی تاجر محمد سلطان زرگر نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے نکلے اور راستے میں مو ٹر سائیکل پنکچر ہو گئی اور وہ پیدل ہی جانے لگے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ت میں تھانہ صدر کے سامنے چوک پر پہنچا تو تین نامعلوم مسلح ڈاکو جو کہ 125مو ٹر سائیکل نمبر وی آر ایل5675پر سوار تھے انہوں نے اسلحے کے زور پر مجھ سے تیس لاکھ روپے اور 15 تولہ کے طلائی زیورات چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔
تھانہ سامنے ہو نے کے باجود پولیس آدھے گھنٹے بعد جائے وقو عہ پر پہنچی، واضح رہے کہ تھانہ صدر کے ساتھ ہی چند فرلانگ کے فاصلہ پر پرانا تھانہ دانیوال کی بلڈنگ ہے جہاں پر CIAآفس بھی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کے نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اتنے دلیر ہو چکے ہیں کے دو تھانوں کے سامنے سے بھی دن دہاڑے واردات کر نے سے نہیں گھبراتے۔