سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم عید کے روز بھی کم نہ ہوئے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے، مظاہرین پر شیلنگ اور پیلٹ گنز سے فائرنگ کی۔
کشمیری میڈیا کے مطابق عید کے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے، سوپورا اور اننت ناگ میں عید الفطر کی نماز کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں
قابض بھارتی فوجیوں سے کشمیریوں کے نعرے برداشت نہ ہوئے اور انہوں نے عید کے روز بھی نہتے لوگوں پر پیلٹ گنز سے بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی۔ اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے حریت رہنماء بھی گھروں میں نظر بند ہیں، میر واعظ عمر فاروق نے عید کے موقع پر کشمیریوں کے نام پیغام بھیجا ہے جس میں انہیں آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مسلسل 8 سال ہوگئے بھارتی فوج مجھے عید کی نماز ادا کرنے سے روک رہی ہے، حکومت کا یہ اقدام انتہائی شرمناک ہے‘‘۔
It is 8 years this Eid!,have not allowed to offer #Eid prayers and deliver Eid sermon at Eidgah by the shameless & coward Govt! #HouseArrest
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) June 26, 2017
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عید گاہ میں نماز کے لیے آنے والے نمازیوں نے آزادی کے نعرے لگائے۔
Amid Pro Freedom slogans thousands offer Eid Prayers at Eidgah,spoke over phone,resolution adopted less than freedom #Kashmir wants nothing pic.twitter.com/qP5VrI8RXt
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) June 26, 2017
واضح رہے گزشتہ برس حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں حالات کشیدہ ہیں، کشمیری نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف جب آوازِ حق بلند کیا گیا تھا تو بھارتی فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا تھا جس کے باعث کئی لوگوں کی بنیائی شدید حد تک متاثر اور کئی کشمیری شہید بھی ہوئے تھے۔