ٹویٹرصارفین نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ملک میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ، پانی، مہنگائی اوردیگرمسائل پہاڑوں کی طرح سراٹھائے کھڑے ہوگئے۔

اس موقع پرحکومت کے دیرینہ مخالفین نے سوشل میڈیاپروفاقی حکومت کو عوامی مسائل گنوانے اورخیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی کی مثالیں دینا شروع کردیں۔

metro

ٹویٹر کے صارفین نے ٹرینڈ وضع کیا کہ جب مسلم لیگ ن حکومت میٹرو بنارہی تھی اس وقت دوسرے کیا کررہے تھے۔

ٹویٹر پرکراچی ٹرینڈز میں یہ نعرہ آج بروز اتوار دوسرے نمبر پرٹرینڈ کررہاہے۔


#WhileYouWereBuildingMetro


چند صارفین نے سنگین عوامی مسائل کے بجائے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے حکومت پر چھبتی ہوئی تنقید کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔