پاکستانی نوجوان نے مسل مینیا میں سونے کا تمغہ جیت لیا

کراچی : پاکستان کے انتہائی غریب نوجوان نے ’’میامی فلوریڈا مسل مینیا ورلڈ چیمپئین شپ‘‘ میں سونے کا تمغہ جیت کرملک کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عبدالمالک نے مسلز مینیا کی 75 کلو گرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیت کراپنے نام کیا ہے۔


باڈی بلڈرکی اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگو دیکھنے کے لئے نیچے اسکرول کریں


جواں سال عبدالمالک کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں خواتین کے ہینڈبیگ فروخت کرتا ہے اوراپنی مدد آپ کے تحت قریبی دوست احباب سے ادھارلے کرمقابلے میں شرکت کے لئے امریکہ گیا ہے۔

download

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالمالک نا تو کسی صاحب ثروت خاندان سے تعلق رکھتا ہے اورہی حکومت نے اسکیسرپرستی کی بلکہ امریکہ جانے کے لئے 3 لاکھ روپے کی رقم اسے بطورقرض لینا پڑی۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے علی حسن نے بتایا کہ جب ان کی عبدالمالک سے گفتگو ہوئی تواس میں یہ انکشاف ہوا کہ پاکستان کاسر فخرسے بلند کرنے والے اس ایتھیلیٹ کی والدہ نے انہیں 3 دن کا کھانا بھی تیارکرکے دیا تھا کہ ان کے پاس موجود رقم کی بچت ہوسکے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ان کا نہیں ہےپورے پاکستان کا ہے۔