پیرس : پاکستانی پائلٹ یاسر مدثر کی پیرس میں جاری ائیر شو کے حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، پاکستانی پائلٹ نے پیرس ایئر شو کی ایک تصویر میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ٹاپ گن ‘‘ کی یاد دلادی۔
پاک ایئر فورس پائلٹ کی شکل ہالی ووڈ کے اداکار ٹام کروز سے ہو بہو ملتی ہے۔
پیرس ایئر شو کے حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر سے پاکستانی پائلٹ یاسر مدثر ٹوئٹر کا ستارہ بن گئے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ جے ایف 17 طیارہ میں موجود اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جہاز کے بارے میں آگاہی فراہم کررہا ہے۔
تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر 1986 میں بننے والی ایک کامیاب فلم ٹاپ گن کے ایک سین کی یاد دلاتی ہے۔
اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے یاسر مدثر کا کہنا تھا کہ یہ عجیب بات ہے ، میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا، اس قسم کی توجہ حاصل ہوگی، جب آپ اپنے ملک باہر تربیت دینے آئے ہوں، یاسر مدثر اب تک جے ایف تھنڈر 17 طیارے کی 6000 سے زائد پروازیں کرچکے ہیں، جے ایف 17 تھنڈر پاکستان نے چین کی مدد سے تیار کیا ہے۔
جے ایف 17 کے حوالے سے یاسر مدثر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار بات ہے کہ مجھے اس طیاروں کو اڑانے کا موقع ملا۔
یاسر مدثر کے ساتھی وننگ کمانڈر عثمان علی کا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے ایک بڑا چلینج تھا کہ اتنے بڑے شو میں اور لاکھوں لوگوں کے سامنے ہمیں پذیرائی ملیں، انھوں نے کہا کہ جے ایف 17 کو پیرس کی فضاؤں میں اڑانا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ تھا کہ پوری دنیا میں پاکستانی طیارے کی نمائش ہوئی۔
مزید پڑھیئے : پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی