پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے

بنگلہ دیش : پاکستانی ٹیم شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کریگی، دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان مالی معاملات طے پاگئےہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے پاگئے، زرتلافی کی شرائط کوتسلیم کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بورڈ نے منسوخ ہونے والے پچھلے دوروں کے ہرجانے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پی سی بی نے نو لاکھ ڈالر ادا کا مطالبہ کیا تھا لیکن تین لاکھ پچیس ہزار ڈالر میں معاملات حل ہوگئے۔

اب پاکستان کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کریگی، دورہ بنگلہ دیش میں تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے۔

بنگلہ دیشی بورڈ نے مشرفی مرتضی کو ون ڈے اور مشفیق الرحیم کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔