دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہوگا، کپتان شاہد آفریدی نے سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
دبئی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹی ٹرافی کی نقاب کشائی کی، ٹرافی کو آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ جب بھی کرکٹ چھوڑیں ان کی ٹیم بہتر پوزیشن پر ہو۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم ہے، مقابلہ دلچسپ ہوگا۔