پاکستان میرا گھرہے اورمجھے یہاں رہنا پسند ہے، شنائرا وسیم

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باوٌلر وسیم اکرم کی اہلیہ نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کئی دلچسپ حقائق آشکار کردئیے۔

شنائرا تھامپسن اس وقت بیک وقت پاکستان اور آسٹریلیا میں ہیڈ لائنز کی زینت بن گئیں تھیں جب انہوں نے پاکستاں کے مایہ ناز فاسٹ باوٌر وسیم اکرم سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ جب ان سے استسفارکیاگیا کہ وسیم اکرم کی کونسی ادا ان کے دل کو چھوگئی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ وسیم کی حسِ مزاح سے سب سے زیادہ متاثرہیں۔ ان کے نزدیک وسیم ایک ایسے شخص ہیں جو کہ اہنے گرد خوش مزاجی اورخوشی کو پسند کرتے ہیں اورزیادہ وقت خوشگوار انداز میں صرف کرتے ہیں۔

اس موقع پروسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ جان بوجھ کر شگوفے چھوڑتے ہیں کہ لوگ ان کی صحبت میں لطف اٹھائیں۔ جب ان سے ان کی والدہ اور ان کی اہلیہ کے رشتے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے خاندان کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا

وسیم کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو شنائرا خوبصورتی نے تو متاثر کیا تھا لیکن وہ فکرمند تھیں کہ وہ دونوں آپس میں بات کیسے کریں گی۔ جس پر وسیم کے مطابق انہوں نے کہا تھا ’’اشاروں سے‘‘۔ ان کے مطابق ’’یہی بات دونوں خواتین کے درمیان بہترین رشتے کی وجہ ہے کہ ان کی والدہ انگریزی سے نابلد ہیں اور ان کی اہلیہ پنجابی سے‘‘۔

وسیم نے یہ بھی بتایا کہ ’’ان کی پہلی شریک حیات ہما کے انتقال کے بعد زندگی کس طرح ان کے لئے دشوار ہوگئ تھی اور کیسے انہوں نے اپنے بچوں کا خیال رکھا اوراس مرحلے پر شنائرا ان کی کس طرح مددگاررہیں‘‘۔

ان کے مطابق ’’شروع کے چند مہینے دشوار تھے وہ جان رہے تھے کہ ان کے بچوں کی روٹین کیا ہے؟ اور ان کے دوست کس طرح کے ہیں، اور اس موقع پر شنائرا نے ان کی بے حد مدد کی۔ وہ ان کے بیٹے کو فٹ بال پریکٹس کے لئے لے کرجاتی تھیں اور اس کی پر فارمنس کا بھی جائزہ لیتی تھیں‘‘۔

اوٍر وہ ایسا کیوں نہیں کرتیں آخر شنائرا اپنے شوہر اور ان کے وطن سے بے حد پیار جو کرتی ہیں۔ شنائرہ کا کہنا ہے کہ ’’ پاکستان میرا گھرہے اور یہ وہی سب کچھ ہے جو میں نے چاہا تھا مجھے یہاں رہنا پسند ہے‘‘۔

وسیم اور شنائرا کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عائلہ اکرم ہے جبکہ وسیم کے دو بیٹے اکبراورتیمور بھی ہیں۔