پاکستان نے ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی : پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کراچی کی جیل میں قید ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھرجذبہ خیرسگالی کو فروغ دینے کیلئے پڑوسی ملک بھارت کے ایک سو تیرہ ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

جیل حکام کے مطابق نوٹیفیکش ملتے ہی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، تمام افراد قراقرم ایکسپریس سے لاہورجائینگے۔ جہاں انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

جیل حکام کے مطابق تمام افراد کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر نو ماہ پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان میں دس مسلمان بھی شامل ہیں۔