جالندھر: پاکستان نے ایران کو شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان اور بھارت فائنل میں مدمقابل ہونگے۔
جالندھر میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے تھا، پاکستان نے ابتداء سے ہی ایران کو دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں پندرہ کے مقابلے میں انتیس پوائنٹس سے برتری حاصل کی۔
دوسرے ہاف میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اٹھائیس کے مقابلے میں چھپن پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرلی، فائنل میں اب پاکستان اور بھارت بیس دسمبر کو مدمقابل ہونگے۔