پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، یونس خان

کراچی: قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور پر بہت دکھ ہوا، کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں قوم کو جیت کا تحفہ دیں تو بہت خوشی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے پوری ٹیم کو افسردہ کردیا، پوری قوم لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 یونس خان سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستانی ٹیم کہیں بھی کچھ بھی کرسکتی ہے، ایک سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعدانہیں کیا کرنا ہے اس کے لئے وہ پلان بناچکے ہیں۔