پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں7وکٹوں سےشکست دیدی

شارجہ: آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دیکر فتوحات کی ہٹرک مکمل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو بیالیس رنز بنائے، اسمعاویہ اقبال اور ثنا میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں قومی ویمنز ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ جویریہ خان نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کیلئے دوسری سنچری بناکر ٹیم کو سات وکٹوں سے کامیابی دلوائی۔

 جویریہ خان ایک سو تینتس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہی، آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے تین میچز میں پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش شکست دی۔