پشاور: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجینسی میں پاک افغان بارڈر پرسرحد پارسے مارٹرشیل فائر کئے گئے.
جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مارٹرگولہ گرنے سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ مارٹرشیل دہشت گردوں کی جانب سے فائر کئے گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔