پاک بھارت انٹرا ٹریڈ سروس کا عمل ایک مرتبہ پھر معطل

کنٹرول لائن کے دونوں جانب انٹرا ٹریڈ سروس کا عمل ایک مرتبہ پھر معطل ہوگیا ہے۔ڈی جی ٹریڈ اینڈ ٹریول بریگیڈئر ریٹائرڈ اسماعیل کا کہنا ہے کہ بھارت جب تک روکے گئے پاکستانی ٹرک ڈرائیورز سمیت واپس نہیں کے گا بھارتی ٹرک نہیں بھیجے جائیں گے۔

آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان انٹرا ٹریڈ سروس غیر معینہ مدت تک لئے معطل کردی گئی ۔بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے مال بردار اننچاس ٹرکوں کو مقبوضہ کشمیر میں یہ الزام لگا کر روک لیا تھا کہ ایک ٹرک سے منشیات برآمد ہوئی ہے ۔

جس کے بعد بھارت سے پاکستان آئے ہوئے ستائیس ٹرکوں کو بھی روک لیا گیا ۔۔ ڈی جی ٹریڈ اینڈ ٹریول بریگیڈئر ریٹائرڈ اسماعیل کا کہنا ہے کہ بھارت آئے روز ایسے الزامات لگا کر نہ صرف امن کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ اس سے دونوں جانب کے تاجروں کا بھی بھاری نقصان ہورہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت جب تک پاکستان کے اننچاس ٹرک ڈرائیور کے ہمراہ واپس نہیں کرے گا، پاکستان آئے ہوئے ستائیس ٹرک کے ڈرائیور مہمان کی حیثیت سے یہاں قیام کرسکیں گے۔