پاک فوج کی تازہ کاروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

 

خیبر ایجنسی: پاک فوج کی تازہ کارروائی میں پانچ دہشتگردہلاک ہوگئے ہیں، گزشتہ روز کارروائی میں ستائیس دہشتگرد مارے گئے جبکہ کپتان اجمل سمیت پانچ جوان شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرٹوآپریشن میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے سندھاپال، توردارا، کنڈوالا اورمہرباں کلے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

گزشتہ روز آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ ستائیس دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں کیپٹن اجمل سمیت پانچ جوان بھی شہید ہوئے تھے جن کی نمازجنازہ پشاورمیں ادا کی گئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا بھی شرکت ہوئے تھے۔