کھلنا: دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کھلنا میں شروع ہونے والے میچ میں نوجوان بلے باز سمیع اسلم کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی، جنھوں نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ہی اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ محمد حفیظ کے ساتھ اوپنز کے طور پر کھیلیں گے، آف اشپنر سعید اجمل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، جبکہ انجرڈ یاسر شاہ بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، جنید خان، محمد حفیظ، راحت علی، سعید اجمل، سمیع اسلم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یونس خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور سہیل خان شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں سومیہ سرکار، محمد شاہد اور لیٹن داس کو پہلی بار قومی سکواڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے، اسطرح امرالقیس، شواگاتا ہوم اور شہادت حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں، روبیل حسین جنہیں پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں ریسٹ دی گئی تھی وہ بھی سکواڈ میں واپس آگئے ہیں جبکہ اوپنگ بلے باز شمس الرحمان، شفیع الاسلام اور الامین حسین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف آج سے شروع ہونیو الی سیریز پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر اثرانداز ہوگی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود71 ریٹنگ پوائنٹس کا واضح فرق مصباح الحق کیلیے سیریز2-0 سے جیتنے پر محض ایک پوائنٹ کے اضافے کا سبب بنے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔