پیرس: ائیرشو میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کی شاندار پرواز نے سب کے دل جیت لئے۔
پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 نے پیرس کی فضاؤں میں اپنی شاندار کارگردگی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
خوشبووں کے شہر پیرس میں ائیر شو کی رنگینیاں عروج پر ہے، پاکستان کے تین جے ایف تھنڈر طیارے پیرس ائیر شو میں حصہ لے رہے ہیں۔
ائیرشو میں ایئرفورس کے جوان اور ٹیکنیشن اپنی شاندار کارگردگی سے سب کا دل جیت لیا۔
ائیر شو کی رنگینیاں اکیس جون تک جاری رہینگی، جن میں دنیا بھر کے ممالک جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز نمائش کیلئے پیش کئے جائینگے۔