کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے، سابق وفاقی وزیرِداخلہ بھی بلاول کے ہمراہ وطن واپس آئے۔
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آگئے، بلاول بھٹو زرداری دبئی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے چھ سو دو کے ذریعے کراچی پہنچے، بلاول بھٹو ائیر پورٹ سے باہر آئے تو ان کے ہمراہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی تھے۔
سخت سیکیورٹی میں بلاول بھٹو کا قافلہ بلاول ہاؤس پہنچا، میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے بتایا بلاول بھٹو زرداری امین فہیم کی عیادت کیلئے دبئی گئے تھے۔
اس سے قبل آصف علی زرداری کی دبئی روانگی کے فوراً بعد بلاول بھٹو کا دبئی چلے جانا سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا تھا۔