پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں کا پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ رہنماؤں کا پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق وزیرِ مملکت سمیت کئی اہم رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما صمصام بخاری او طارق انیس نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،اوکاڑہ کےعارف لاشاری پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ دوستوں کا دباؤ ہے، پارٹی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، سابق وفاقی وزیرِ نذر گوندل بھی پارٹی سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں۔

زرائع کے مطابق رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب آج عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں متوقع ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عمران خان سے مزاکرات کے بعد تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔