پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے موجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اپنی ایک انکوائری رپورٹ میں دوہزار تیرہ کے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے انکشاف کیا تو جیسے دھاندلی کے الزامات کو سند مل گئی، اس رپورٹ کو اگر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی اخلاقی فتح قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

الیکشن کیمشن کی اس رپورٹ کو بنیادبناکر پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے الیکشن کیمشن کی اس رپورٹ کے بعد اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پاکستان عوامی تحریک نے سپریم کورٹ جانے کے لیے قانونی مشاورت شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزی ثبوت تیار کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا جائے گا۔