پی سی بی نے معین خان کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد معین خان کو فارغ کردیا ہے، معاہدہ کے تحت بورڈ معین خان کو ایک ماہ کی تنخواہ دے گا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ کا معین خان سے تیس اپریل تک کا معاہدہ ہے، اس دوران انہیں تمام مراعات ملتی رہیں گی۔

ورلڈ کپ کے دوران کیسنیو جانے کے واقعے کے بعد بورڈ کا معین خان کو برقرار رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ معین خان کو کیسینو جانے پر ورلڈ کپ کے دوران واپس بلالیا گیا تھا۔