پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچ کے انتخاب کے لئے چار رکنی کوچ سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈیو واٹمور کے دو سال کا عرصہ پورا ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیا کوچ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہے, جس کے لئے پی سی بی نے سابق کرکٹر پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنادی ہے۔
کوچ سلیکشن کمیٹی میں جاوید میانداد، انتخاب عالم، وسیم اکرم اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کے لئے چھ فروری تک کا وقت دیا گیا ہے، جس کے بعد کوچ سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے کوچ کا انتخاب کرے گی۔