لاہور: پی سی بی نے معطل بولر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ پانچ فروری کو کروانے کیلئے آئی سی سی کو درخواست بھیج دی ہے۔
معطل بولر محمد حفیظ کا آفیشل ٹیسٹ لینے کیلئے بھی پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو درخواست کی ہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ پانچ فروری کو کروایا جائے، حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر میں غیر قانونی قرار پایا تھا۔
دوسری جانب سعیداجمل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے کل بھارت کے شہر چنائی روانہ ہونگے، جہاں اجمل جمعہ کو آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں آفیشل ٹیسٹ دینگے۔
سعیداجمل اس سے قبل چار مرتبہ غیر سرکاری ٹیسٹ دے چکے ہیں، گذشتہ ہفتے انگلینڈ کی نجی لیبارٹری میں دیئے گئے غیر سرکاری ٹیسٹ میں اجمل کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا تھا۔
ٹیسٹ کلیئر نہ ہونے کی صورت میںآئی سی سی کی بولنگ ریویو کمیٹی اجمل کو اگلے ٹیسٹ کے لئے وقت دیگی ۔