کراچی : حلقہ این اے246میں پی ٹی آئی کی جانب سےریلی نکالی گئی اس دوران مختلف مقامات پرپی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کےدرمیان نعرےبازی بھی دیکھنےمیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کی جنگ میں مزید تیزی آگئی ہے،عمران اسماعیل کی قیادت میں انتخابی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی اورایم کیوایم کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔
اس موقع پر شدید نعرے بازی کاتبادلہ بھی ہوا، تاہم اس دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، بعد ازاں پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں ہی لڑ پڑے۔
، پی ٹی آئی کی ریلی کے بعد مقامی رہنماء نازیہ ربانی کی رہائش گاہ پر کارکنان کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس دوران کھانے کے معاملے پر کارکنان میں جھگڑا ہوگیا، جس میں آزادانہ طور پر گھونسوں اور لاتوں کا استعمال کیا گیا۔
جائے وقوعہ پر موجود ذمہ داران نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور نازیہ ربانی کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا، اس موقع پر عمران اسماعیل رہائش گاہ کے باہر ہی موجود رہے۔