لاہور: اسکول اور کالجوں میں آج عام تعطیل کا اعلان نہ ہونے پر طلباء پریشان ہیں ۔
والدین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی سنگدلی انتہا کو پہنچ چکی ہے، پہلے فیصل آباد پھر کراچی اور آج لاہور سے کپتان کا سونامی ٹکرائے گا، تحریکِ انصاف کے یکے بعد دیگر کامیاب احتجاج سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
پنجاب انتظامیہ کی بے حسی نے لاہورکی عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، بچے اسکول جائیں گے یا نہیں جائیں، یونی ورسٹی معمول کے مطابق کھلے گی یا نہیں، ابھی تک انتظامیہ کوئی فیصلہ نہیں کر پائی۔
انتظامیہ اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ تحریکِ انصاف آج لاہور میں بھرپور اسٹریٹ پاور کا مظاہرہ کرے گی اور لاہور مکمل بند ہوگا لیکن اس کے باوجود اسکول و کالج میں تعطیل کا اعلان نہ کرنے سے والدین اور طلباء میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔