کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام پر جوڈیشل مجسٹریٹ کامران شاہ کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کامران شاہ کو معطل کردیا۔
رجسٹرار نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کندھ کوٹ کامران علی شاہ پر کرپشن کا الزام ہے۔
رجسٹرار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو فوری سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں پر دو جوڈیشل افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔
سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر جمال کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی میں ملوث ہونے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔
دونوں جوڈیشل افسران کو ایک انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہٹایا گیا ، جس نے ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔