چین نے پاکستان کیلئے14پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی

چینی حکومت نے پاکستان میں چودہ پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی، ان منصوبوں کی پیداواری صلاحیت دس ہزار چار سو میگاواٹ ہے۔

چینی حکومت نے پاکستان میں دس ہزار چار سو میگاواٹ کے چودہ پاور پراجیکٹس کی منظوری دی ہے، ان پاور پلانٹس سے دس ہزار چار سو میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، ان منصوبوں میں کوئلہ سے چلنے والے پورٹ قاسم، ساہیوال اینگرو تھر مظفر گڑھ گوادر ، اور قائداعظم سولر پارک یونائیٹڈ انرجی ونڈ پاور شامل ہیں۔

ان منصوبوں پر کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا اور یہ مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ تک آپریشنل ہو جائیں گے، اس کے علاوہ چھ ہزار چار سو پینتالیس میگاواٹ بجلی کے مختلف منصوبے دوسرے مرحلے میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کیئے جائیں گے ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے منصوبوں کی منظوری پر اپنی توانائی و اقتصادی امور کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔