اسلام آباد: چینی صدر ژی جن پنگ دورۂ پاکستان کے دوران چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایا کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صرف توانائی کے منصوبوں پر تینتیس ارب ڈالر کی سرمایا کاری کی جائے گی۔
چین کے صدر شی جن پنگ دوروزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچ گئے، گزشتہ نو برس میں کسی بھی چینی صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اقتصادی اعتبارسے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے میں پاک چین اقتصادی راہداری کا افتتاح کیا جائے گا۔
راہداری کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں تینیس ارب اناسی کروڑ ڈالر توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔
پاکستان اور چین کی سرحد سے لے کر بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں اور ریل کے رابطوں کی تعمیر کیلئے نو ارب انسٹھ کروڑ ڈالرکی سرمایا کاری کی جائے گی۔
لاہور میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس پر ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی جائے گی۔
گوادرر پورٹ میں چین چھیاسٹھ ارب روپے کی سرمایا کاری کرے گا، پاک چین فائبر آپٹک منصوبے کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک فائبرآپٹک کا جال بھی بچھایا جائے گا، جس پر چار کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔
اس کےعلاوہ چینی بینک پاکستان کوآسان شرائط پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے بھی دینگے اور یہ رقم انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔
Comments
2 پر “چین کی پاکستان میں46ارب ڈالرکی سرمایا کاری کا منصوبہ” جوابات