ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں مطلوب ملزمان نے سیاسی جماعت سے تعلق کاعتراف کرلیا

اسلام آباد:  ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں مطلوب ملزمان محسن علی اور خالد شمیم نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کئے جبکہ ملزمان نے کراچی اور سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کا اعتراف بھی کیا ۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ موت کے ڈر سے افغانستان میں پناہ لی، تفتیش میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کو بتایا کہ ڈاکٹرعمران کے قتل کے بعد سیاسی جماعت نے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، اطلاع ملنے پر دو ہزار گیارہ میں افغانستان فرار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ اہل خانہ کی یاد ستانے لگی تو گھر واپسی کی راہ لی، گرفتاری سے بچنے کے لئے حلیہ تبدیل کیا اور داڑھیاں رکھی لیں، غیرقانونی طریقے سے خندق پار کر رہے تھے کہ دھرلیے گئے، پوچھ گچھ ہوئی تو جواب اردو میں دیئے جس سکیورٹی اہلکاروں کو شک ہوا تو پکڑے گئے۔

ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی ایف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی۔