ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش آج ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز بنگلہ دیش کے نام آج پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں امتحان ہوگا،  ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں میدان سجے گا، ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا، کھلاڑیوں نے کمر کس لی ہیں۔

پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کی کمی نہیں تو ادھر بنگلہ دیش ایک اور تاریخ بنانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے، تجربہ کار بیٹسمین احمد شہزاد اور سہیل تنویر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ون ڈے میں کچھ نہ کرنے والے حفیظ اور اجمل کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش اور پاکستان سات مرتبہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں آمنے سامنے آئے اور ہر بار جیت گرین شرٹس کا ہی مقدر بنی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔