کراچی : این اے 246 میں ضمنی الیکشن کےحوالےسےڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نےوزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سےملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے امن وامان برقراررکھنےکےلئےتمام تراقدامات کی ہدایت کردی، علاوہ ازیں رینجرز حکام نےکسی بھی شرپسندی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا۔
این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوا رٹرز میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، رینجرز سکیٹر کمانڈر ،ڈی آئی جی ویسٹ ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سینٹرل ،اور این اے دو سو چھیا لیس کے امیدواروں نے شرکت کی ۔
رینجرز ترجمان کے مطا بق سچل رینجرز حلقے کی سیکیورٹی سے متعلق پلان پیش کیا،اور واضح کیا کہ رینجرز ہر قیمت پر ضابطہ اخلاق پر عمل کرائے گی۔
این اے دو سو چھیالیس کے عوام سے سچل رینجرز نے گزارش کی کہ کسی بھی شرانگیزی ،شرپسندی اور دہشت گردی کے خطر ے کی صورت میں سندھ رینجرز کی ہیلپ لائن ڈبل ون زیرو ون پر فوری اطلاع دیں۔