کراچی : پاکستان میں خطرناک مرض تھیلیسیما سے بچاو کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات کئے جارہے ہیں۔ سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
حکومت سندھ نے نوجوان نسل کو تھیلیسیما سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے پائلٹ پروجیکٹ تیار کیا ہے جو ڈائریکٹر جنرل کالج سندھ کو جلد ارسال کیا جائے گا۔پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے کالجوں میں تھیلیسیما ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
جبکہ ڈائریکٹر جنرل کالجزڈاکٹر ناصر انصارنے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ تھیلیسیما ایک خطرناک مرض ہے ۔ٹیسٹ کا مقصد نئی نسل کو تھیلیسیمیا سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔انٹر کے سرٹیفکیٹ کا اجراء تھیلیسیما ٹیسٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔