کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فالو آن کا شکار

کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سری لنکن ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔ کیویز کی میچ میں پوزیشن مستحکم ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز چار سو انتیس رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شرو ع کی اور بارہ رنز کے اضافے کے بعد چار سو اکتالیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان برینڈن میککلم نے ایک سو پچانونے رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

مہمان ٹیم ایک سو ارٹیس رنزبناکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ سری لنکا نے دوسری اننگز کا محتاط آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے چوراسی رنزبنالئے ہیں۔